ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / منگلورو :آئندہ ہونے والے مہانگر پالیکا انتخابات میں تمام حلقوں پر عام آدمی پارٹی مقابلہ کرے گی : راجیندر کمار

منگلورو :آئندہ ہونے والے مہانگر پالیکا انتخابات میں تمام حلقوں پر عام آدمی پارٹی مقابلہ کرے گی : راجیندر کمار

Wed, 26 Jul 2017 19:12:42    S.O. News Service

منگلورو:26/جولائی (ایس اؤنیوز) منگلورو مہا نگر پالیکا کے لئے آئند ہ ہونے والے انتخابات میں عام آدمی پارٹی (عاپ)پالیکا کے تمام 60حلقوں پر اپنے امیدوار اتارنےکی عاپ کے ضلعی رضا کار راجیندر کمار نے جانکاری دی ۔

شہر میں منعقدہ پریس کانفرنس میں راجیندرکمار نے عاپ پارٹی کی پالیسی اور آئندہ ہونے والے انتخابات کے سلسلے میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ حکومت نے نئے ٹیکسوں کا اضافہ کرتے ہوئے عام آدمی پر ایک اور بوجھ لادا ہے ، لیکن اس کے عوض کوئی بنیادی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں، ضلع میں فرقہ وارانہ فسادا ت کے ذریعے مختلف مذاہب اور طبقات کے درمیان نفرت کوبڑھاوادیا جارہاہےاس کے لئے حکومتی سطح پر کوئی قابل قدر اقدام نہیں کئے جانے کا الزام لگایا۔ضلع میں دو قومی سیاسی پارٹیوں نے فرقہ وارانہ فسادات کے ازالے میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتی ہیں، جب کہ عوام ہمیشہ امن و شانتی سے جینا چاہتے ہیں، ایسے حالات سے شہر کی ترقی نہ ہونے کی بات کہی۔ عاپ کے ریاستی ممبر اگیان ساگر راز، ضلعی رضاکار کبیر کاٹی پالیا، سوبیرٹ ڈیسوزا اور ارجن وغیرہ موجود تھے۔

راجیندر کمار نے کہاکہ شہر کو مزید نکھارنے ،سنوارنے کے لئے عاپ کی طرف سے شہر کے 60ایماندار افراد کو آئندہ ہونے والے پالیکا انتخابات میں مقابلے کے لئے اتارا جائے گا۔ شہر کا ایک عام دورہ بھی کرلیں تو ہر طرف کچرے کا ڈھیر، گندے پن سے بیماریوں میں اضافہ ، سڑکوں کی درگت دیکھ سکتے ہیں، ڈرنیج سسٹم بھی بدحالی کا شکار ہے، عاپ اپنے رائے دہندگان سے وعدہ کرتی ہے کہ وہ رشوت سے نجات دلائے گی اور ایک بھارت ، سوراج کا خواب پورا کرے گی۔


Share: